لازوال ڈیسک
جموں؍؍ صوبائی صدر یوتھ نیشنل کانفرنس جموںاعجاز جان کی منظوری کے ساتھ سردار سندیپ سنگھ وزیر سنٹرل زون صدر وائی این سی اور سردار تیجندر پال سنگھ (امن) ضلع صدر جموں اربن وائی این سی نے رجت ایشر کو بلاک صدر ستواری وائی این سی نامزد کیا ہے۔وہیںرتن لال گپتا صوبائی صدر جموں صوبہ اور شیخ بشیر احمد صوبائی سیکرٹری جموں نے نو نامزد بلاک صدر ستواری وائی این سی کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ بلاک صدر ستواری وائی این سی اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے گراس روٹ لیول تک پہنچیں گے۔اس موقع پرضمیر قریشی، ساحل کیرنی، مہیش بخشی و دیگران موجود تھے۔