واشنگٹن//گزشتہ سال امریکی ایندھن کمپنی کولونیئل پائپ لائن حملے میں ریول ہیکنگ گروپ کے ملزم ہیکر کو روس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے یہ جانکاری دی۔
’’ہم سمجھتے ہیں کہ آج گرفتار کیے گئے افراد میں سے ایک گزشتہ موسم بہار میں کولونیئل پائپ لائن کے خلاف حملے کا ذمہ دار تھا،” اہلکار نے جمعہ کو ایک پریس ریلیز کے دوران کہا۔ ’’میں کریملن کے مقاصد کے لیے کچھ نہیں کہوں گا، لیکن ہم ان ابتدائی اقدامات سے خوش ہیں۔”
قابل ذکر ہے کہ امریکی کمپنی کالونیل پائپ لائن روزانہ 25 لاکھ بیرل تیل لے جاتی ہے۔ یہ پائپ لائن امریکہ کی مشرقی ساحلی ریاستوں میں 45 فیصد ڈیزل، گیس اور جیٹ فیول سپلائی کرتی ہے۔