لکھنؤ//اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر لوک دل کے صدر چودھری سنیل سنگھ نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی ریاست میں اسد الدین اویسی آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین(اے آئی ایم آئی ایم) کے ساتھ مل کر الیکشن لڑے گی۔
سنگھ نے جمعرات کو میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ جس طرح سے سماج وادی پارٹی(ایس پی) سربراہ اکھلیش یادو اور جینت چودھری نے مسلمانوں کو نظر انداز کیا ہے۔ انہیں انتخابات میں اس کا سخت جواب ملے گا۔
لوک دل اور اے آئی ایم آئی کی طرف مسلمانوں کی رغبت لگاتار بڑھ رہی ہے۔ کیونکہ اکھلیش نے اپنے پانچ سالوں میں صرف مسلمانوں کو نظر انداز کیا ہے۔