پنت کی ناٹ آؤٹ سنچری،میچ دلچسپ موڑ پر

0
0

کیپ ٹاؤن،//نوجوان وکٹ کیپر بلے باز رشبھ پنت (ناٹ آؤٹ 100) کی شاندار سنچری کی بدولت ہندوستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں جیت کے لیے 212 رن کا ہدف کا رکھ دیا جس کا تعاقب کرتے ہوئے میزبان ٹیم نے اسٹمپس تک دو وکٹ کھوکر 101 رن بنا لیے ہیں اور اسے جیت کے لیے 111 رن کی ضرورت ہے جبکہ ہندوستان کی جنوبی افریقہ میں پہلی بار سیریز جیت درج کرنے کے لیے وکٹ نکالنے ہیں۔

ہندوستان کی دوسری اننگ جمعرات کو تیسرے دن چائے کے وقت سے پہلے 67.3 اوور میں 198 رن پر ختم ہوگئی۔ ہندوستان کو پہلی اننگ میں 13 رن کی برتری حاصل کی تھی۔ پنت نے اپنی چوتھی ٹیسٹ سنچری بنائی۔ انہوں نے یہ سنچری ایسی پچ پر بنائی جس پر بیٹنگ کرنا بہت مشکل سمجھا جاتا تھا۔ پنت نے 139 گیندوں پر ناقابل شکست 100 رن میں چھ چوکے اور چار چھکے لگائے۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے ایڈ نا مارکرم کو 23 رن پر کھو دیا۔ مارکرم کو محمد سمیع نے سلپ میں لوکیش راہل کے ہاتھوں کیچ کروایا۔ مارکرم نے 22 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے 16 رن بنائے۔ آف اسپنر روی چندرن اشون نے جنوبی افریقہ کے کپتان ڈین ایلگر کو ایل بی ڈبلیو کیا تھا۔ امپائر نے بھی باہر نکلنے کا اشارہ دیا لیکن ڈی آر ایس میں گیند اسٹمپ کے اوپر جاتی دیکھی گئی۔ اس کے بعد ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی نے اسٹمپ کے مائکروفون پر کچھ کہہ کر ڈی آر ایس پر اپنا غصہ نکالا۔ آخرکار جسپریت بمراہ نے ایلگر کو دن کے آخری اوور کی چوتھی گیند پر پنت کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ ایلگر نے 96 گیندوں میں 30 رن بنائے۔ ان کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی دن کا کھیل اپنے اختتام کو پہنچا۔ اسٹمپ کے وقت کیگن پیٹرسن 61 گیندوں پر 48 رن بنانے کے بعد کریز پر موجود تھے۔

اس سے قبل پنت کے بعد ہندوستان کی دوسری اننگ کا دوسرا سب سے بڑا اسکور کپتان وراٹ کوہلی کا تھا جنہوں نے 143 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 29 رن بنائے۔ اوپنر لوکیش راہل نے 10 رن کا تعاون کیا۔ ہندوستان کی اننگ میں تیسری سب سے بڑی شراکت 28 اضافی رن کی رہی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسن نے 36 رن کے عوض چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ کَیگیسو ربادا اور لُنگی اینگیدی کو تین تین وکٹیں ملیں۔ہندوستان نے کل کے اسکور دو وکٹ پر 57 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا، لیکن چیزیں ہندوستان کے منصوبے کے مطابق نہیں ہوئیں اور اس نے شروع میں ہی دو بڑی وکٹیں گنوا دیں۔ جنوبی افریقی گیند بازوں نے سستے انداز میں چیتشور پجارا اور اجنکیا رہانے دونوں تجربہ کار بلے بازوں کو صرف ایک رن کے اندر ہی نمٹا دیا۔ ہندوستان کی چوتھی وکٹ 57 کے اسکور پر پجارا اور 58 کے اسکور پر رہانے کی صورت میں گری۔ پجارا نے 33 گیندوں پر دو چوکوں کی مدد سے نو رن بنائے جبکہ رہانے نو گیندوں میں ایک رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔
نوجوان تیز گیند باز مارکو یانسن نے دن کی دوسری گیند پر پجارا کو اپنا شکار بنایا۔ پجارا لیگ-سلپ پر کیگن پیٹرسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اگلے ہی اوور میں ربادا نے رہانے کو چلتا کیا۔ گیند ان کے دستانے سے ٹکرا کر وکٹ کیپر کائل ویرین کی طرف چلی گئی لیکن پھر گیند ویرین کے گلف کو چھو کر پہلی سلپ پر کھڑے کپتان ڈین ایلگر کے ہاتھ میں چلی گئی اور انہوں نے موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔
تاہم اس کے بعد کپتان وراٹ کوہلی نے رشبھ پنت کے ساتھ مل کر اننگ کو سنبھالا۔ دونوں بلے بازوں نے نہ صرف اننگ کو مستحکم کیا بلکہ اچھے شاٹس کھیل کر مخالف گیند بازوں پر دباؤ بھی ڈالا۔ دونوں بلے بازوں کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 144 گیندوں پر 72 رن کی اہم شراکت ہوئی۔ پنت نے جہاں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 60 گیندوں پر 51 رن بنائے، وہیں ان کی آٹھویں ٹیسٹ سنچری اور جنوبی افریقہ کے خلاف پہلی نصف سنچری، کپتان کوہلی نے 127 گیندوں پر چار چوکوں کی مدد سے 28 رن بنائے۔
لنچ کے بعد ہندوستان لڑکھڑا گیا اور 170 رن کے راستے میں مزید تین وکٹیں گنوا دیں۔ وراٹ کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا اور انہوں نے اینگیڈی کی گیند پر ایڈن مارکرم کو کیچ لیا۔ پنت اور وراٹ کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 94 رن کی اہم شراکت ہوئی۔ روی چندرن اشون پانچ رن بنانے کے بعد کا دوسرا شکار بنے۔ اینگیڈی نے شاردُل ٹھاکر کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کروا کر اپنی تیسری وکٹ حاصل کی۔
اس دوران پنت نے لیفٹ آرم اسپنر کیشو مہاراج کی گیندوں پر مسلسل دو چھکے لگائے۔ پنت نے لوور آرڈر کے بلے بازوں کا سہارا لے کر اپنی سنچری مکمل کی۔ پنت نے جیسے ہی اپنی سنچری مکمل کی، پورے ڈریسنگ روم میں موجود کھلاڑیوں نے ان کی اننگ کی تعریف کی۔ امیش یادو اور محمد سمیع کھاتہ نہیں کھول سکے جبکہ جسپریت بمراہ دو رن بنانے کے بعد آخری بلے باز کے طور پر یانسن کا شکار بنے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا