شیراز چوہدری
راجوری؍؍جموں و کشمیر پولیس نے راجوری میں چوری کے ایک معاملے کو چھ دنوں کے اندر حل کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے 1,54,000 روپے کی مسروقہ رقم برآمد کی ہے اس سلسلے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجوری محمد اسلم نے بتایا کہ جواہر نگر میں واقع ایک شراب خانے میں چوری کا واقعہ پیش آنے کے بعد پولیس تھانہ راجوری میں ایف آئی آر 10/2022 میں دفعہ 457/380 آئی پی سی کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ایس ایچ او راجوری انسپکٹر فرید احمد کی سربراہی میں ایک ٹیم نے معاملے کی تفتیش شروع کی اور کچھ مشتبہ افراد کو زیرو ان کیا جس کے دوران ایک مشتبہ شخص ظہیر عباس ولد محمد لطیف ساکنہ دگنی نوشہرہ کو حراست میں لیا گیا جس نے پوچھ گچھ کے دوران جرم کا اعتراف کر لیا ملزم چوری کی کئی دیگر وارداتوں میں ملوث ہے اور اس نے بتایا کہ 06-07 جنوری کی درمیانی رات بار/وائن شاپ کے تالے توڑ کر وہاں پڑی نقدی چوری کر لی پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔