منظور سمسھال
ٹھاٹھری ؍؍ نیشنل کانفرس سینر لیڈر شمیم احمد بٹ نے جموں کے پلورہ علاقے میں گجر برادری کے گھر گرانے پر پرزورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب سے بھاجپانے کی حکومت نے دستک دی ہے تب سے جموں میں اقلیتی طبقہ محفوظ نہیں ہے ۔شمیم بٹ نے کہاکہ جے ڈی اے نے ان لوگوں کو کے گھر گرائے ہیں جو 80 سال سے وہاں پر آباد تھے جن کو شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے جاگیر دی تھی ۔کیا اس وقت کا قانون کوئی غلط تھا جو آج فرقہ پرست کو اچھا نہیں لگتا ۔انہوںنے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس معاملے کی تحقیقات کرے اور جن گھروںپر بلڈوزر چلائے گئے ہیں۔ان کنبوں کے لیے جلدی رہائش کا انتظام کیا جائے اور مزید کہا کہ ایسے معاملات پر کنٹرول کیا جائے ورنہ نہ صرف جموں میں بلکہ خطہ چناب پیر پنجال اور کشمیر میں حالات پر برا اثر پڑے گا۔