ہیٹ اسپیچ معاملہ: مسلم سے ہندو بنے سوامی جتیندر تیاگی گرفتار

0
0

یواین آئی

ہردوار؍اتراکھنڈ کی ہردوار کوتوالی پولیس نے ہیٹ اسپیچ کے معاملہ میں جمعرات کو مسلمان سے ہندو بنے وسیم رضوی عرف جتیندر تیاگی کو گرفتار کیا ہے۔ وسیم رضوی کے خلاف شہر کوتوالی میں ہیٹ اسپیچ کے لئے معاملہ درج تھا۔ہردوار میں ہوئی دھرم سنسدمیں ان پر ایک خاص طبقہ پر متنازعہ بیان بازی کرنے کا الزام تھا جس کے بعد ان کے خلاف شہر کوتوالی میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔اس معاملہ پر بدھ کو سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کیا تھا جس کے بعد ایکشن میں آئی ہردوار پولیس نے جمعرات کو وسیم رضوی کو گرفتار کرلیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہردوار میں کچھ سادھو سنتوں نے ایک دھرم سنسد کا انعقاد کیا تھا جس میں اقلیتوں کے خلاف قابل اعتراض تبصرے کئے گئے تھے جن کا پورے ملک میں کافی اثر ہوا تھا۔ اس کے بعد وسیم رضوی اور جتیندر نارائن تیاگی کے خلاف ہردوار میں معاملہ درج کیا گیا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا