پلوڑہ میں JDAکے ظلم وجبرکیخلاف پونچھ سراپااحتجاج

0
0

آل ٹرائبل کوآرڈینیشن کمیٹی پونچھ کا بی ڈی چیئرمین نذیر گجر کے ہمراہ جے ڈی اے کے خلاف زبردست احتجاج
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍گزشتہ روز جموں کے روپ نگر میں جے ڈی اے کی جانب سے کی گئی انہدامی کارروائی کے خلاف آج آل ٹرائبل کوآرڈینیشن کمیٹی کی جانب سے بی ڈی سی چیرمین ننگالی صاحب سائیں با با چوہدری نذیر گجر کے ہمراہ پونچھ میں زبردست احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کی قیادت بلاک ڈیولپمنٹ کونسل کے بلاک ننگالی سے چئیرمن نظیر گجر و اے ٹی سی سی کے ضلع صدر تنویر چوہدری نے کی جبکہ اس موقع پر اے ٹی سی سی کے ضلع نائب صدر شکیل احمد ، اخلاق محمود پرے ، تنویر احمد تانترے نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو? آل ٹرائبل کوآرڈینیشن کمیٹی کے ضلع صدر پونچھ تنویر چوہدری نے کہا کہ اس وقت جے ڈی اے جان بوجھ کر خانہ بدوش گجر بکروال لوگوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم ہند سے اپیل کی ہے کہ ایک طرف سرکار گجر بکروال طبقہ کی ریزرویشن کی بات کر رہی ہے تو دوسری جانب ان کے گھروں کو اجاڑا جا رہا ہے جبکہ بی ڈی سی نظیر گجر نے مختلف سیاسی لیڈران کو نشانے پر لیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ آنے والے وقت میں قوم کے نام پر ووٹ بٹورنے والے لوگوں کو جواب دیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا