تحریک بقائے اُردو اور قاسمی کتب خانہ جموں کے نئے سال کے ادبی کلینڈر کا ہُوا اجرا

0
0

ہندوستان کے ضمیر وخمیر میں اتحاد شامل ہے:پروفیسر قدوس جاوید
کلینڈر کا اجرا اُردو کے فروغ میں ایک اہم قدم:پروفیسر ریاض احمد اُردو والوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں:فاروق شاہ بخاری
لازوال ڈیسک
جموں؍؍شعبہ اردو جموں یونیورسٹی کے گیان چند ہال میں آج دوپہر بعد تحریک بقائے اردو اور قاسمی کتب خانہ،جموں کی جانب سے رواں سال کے ادبی کلینڈر کا اجرا عمل میں لایا گیا ۔ اس موقعہ پر جموں وکشمیر کے معتبر ادبی ناقدین ، محققین ،پروفیسر صاحبان کے ساتھ ساتھاسکالرحضرات نے شمولیت کی۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے صدر تحریک بقائے اُردو عرفان عارف نے اردو ادبی کلینڈر کی اہمیت کواجاگر کرتے ہوئے قاسمی خانہ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے شرکائے محفل کو مبارکباد دی۔تحریک کے اغراض ومقاصد پیش کرنے کے بعد انہوں نے کلینڈر نقاد پر اوراردو کی موجودہ صورت حال پر حاضرین سے تاثرات پیش کرنے کے لئے دعوت دی۔ جن میں سب سے پہلے قاسمی خانہ کے لطف الرحمن آزاد نے اپنے خیالات کے اظہارکرتے ہوئے ادب کے فروغ کے لئے ہر طرح کے تعاون کوپیش کرنے کی حامی بھری۔ان کے بعد اسلم شہزاداپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ اردو کے اس طرح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر لینا ضروری ہے ،صدرشعبہ اردو پروفیسر محمد ریاض احمد نے کہا کہ کلینڈر کا اجرا اردو کے فروغ میں ایک اہم قدم ہے جس کے لئے میں تحریک بقائے اردو اور قاسمی کتب خانہ کا خصوصی شکریہ اداکرتاہوں کہ انہوں نے اس طرح کی پہل کی اوراس بات کو یقینی بنایا کہ ہم بھی بہت جلد اردو سائن بورڈ آویزاں کریں گے اورقاسمی کتب خانہ کیلئے انہوں نے کہا کہ جموں میں پہلے اردو کی کتاب ملنا ہی مشکل تھا اب قاسمی کتب خانہ کے بدولت ہمیں نہ صرف کتابیں دستیاب ہیں بلکہ اردو کو فروغ دینے کے لئے یہ ادارہ کافی فعال اور متحرک ہے۔ ہر طرح کی کتاب ان کے کتب خانہ سے بآسانی دستیاب ہوجاتی ہے ۔ تحریک کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیشتر ممالک سے اچھے ادباء وشعراء کے انٹرویولے کر عالمی سطح پر اردو کوبڑھاوا دیا ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے پروفیسر قدوس جاوید نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ہمیں ہر طرح کے اتحاد کی ضرورت ہے ۔اور ہندوستان کے ضمیر اور خمیر میں ہمیشہ اتحاد شامل رہا ہے۔اس اتحاد کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ نہ صرف کلینڈر بلکہ ادبی ڈائری اور دیگرامور میں بھی بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور قاسمی کتب خانہ رکی مطبوعات کو ریاست کے ہر ضلع میںپہنچا جائے ۔تحریک کی ان کاموں کی سراہناکرتے ہوئے انہوں نے طرح کے تعاون کی پیشکش کی۔آخر میں سرپرست اعلیٰ فاروق شاہ بخاری نے کہا بیشک اس وقت اردو کسمپرسی کا شکار ہے لیکن اردو والوں کو مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ۔اس موقعہ پر فائن آرٹس اور میوزک کے پرنسپل پروفیسر شہاب عنایت ملک کے ساتھ ڈاکٹر عبدالرشید منہاس،ڈاکٹر اعجاز حسین شاہ ، ڈاکٹر جاوید اقبال ،سنجے کمار ،وجے دھر ،محمد علی شہباز ،رضا محمود ،افتخار احمد ،عبدالمجید،کفایت کیفی، عارف ایوب ، عبدالواجد زرگر ،اور کلینڈرکے ڈائن کردہ مسعود عالم موجود تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا