’یہ فرقہ وارانہ انداز میں ایک طبقے کو بے گھر کر رہے ہیں‘

0
0

جموں میں خانہ بدوشوں کو بے گھر کرنے پر جے ڈی اے کے خلاف کارروائی کی جائے :اعجازاحمد خان
لازوال ڈیسک
ریاسی؍؍ اپنی پارٹی کے نائب صدر اعجاز احمد خان یہاں اپنے ایک بیان میں بدھ کے روز جموں ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے کی گئی انہدامی کاروائی کی سخت الفاظ میں تنقید کی ۔خان نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی اے کی طرف سے لوگوں کو دوسرے کے خلاف بھڑکانے کی دانستہ کوششیںقبائلیوں کو تجاوزات کے طور پر پیش کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ قبائلی برادری صدیوں سے مضافاتی علاقوں میں رہ رہی ہے اور ان کی نقل مکانی واقعی بدقسمتی ہے جس کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ جے ڈی اے کے عہدیداروں کو ان کی کارروائی کے لئے جوابدہ ہونا چاہئے جس نے عوام کو بے گھر کردیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اتھارٹی جموں میں لوگوں کو گھر فراہم کرنے کے لیے قائم کی گئی تھی لیکن وہ فرقہ وارانہ انداز میں ایک کمیونٹی کو بے گھر کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو ذاتی طور پر مداخلت کرنی چاہئے اور جے ڈی اے کے غلط عہدیداروں کے خلاف کارروائی کرنی چاہئے۔انہوں نے مزید کہاکہ اس معاملے پر خاموشی صورتحال کو مزید بگاڑ دے گی اور ہم جے ڈی اے کے انتخابی اور تفرقہ انگیز انداز کو برداشت نہیں کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا