وسیم احمد
کوٹرنکہ؍؍ صدر مقام کوٹرنکہ سے محض 600 میٹر کی دوری برلب سڑک پنچایت حلقہ جگلانوں کا ٹرانسفارمر گزشتہ بیس دنوں سے خراب ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے جونیئرانجینئرمحمد ایوب کی موجودگی میں محکمہ بجلی ہائے ہائے کے نعرہ لگائے اور کہا محکمہ بجلی اسسٹنٹ انجینئرایگزکیٹو انجیر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ بیس روز سے مقامی آبادی گھپ اندھیرے میں ہے اور محکمہ بجلی کے ملازمین انسانوں انسان نہیں سمجھ رہے ہیں ۔چوہدری محمد جمیل ،صوبہ سنگھ نائب سرپنچ حاجی عبدالغفور لون نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ تین سالوں سے مقامی آبادی اس مصیبت سے جھوج رہی ہے اور محکمہ بجلی کے اعلی آفیسران ٹس سے مس نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا سابقہ ڈپٹی کمشنر راجیش شاون کو بھی اس مصیبت سے آگاہ ،بد قسمتی سے ہماری پریشانی کا ازالہ نہ ہوسکا ۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 100 کے ٹرانسفارمر کی جگہ 250 کے وی ٹرانسفارمر بھیجاجائے نہیں تو کوٹرنکہ بدھل سڑک بند کر کے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔