بانہال میںبھاری برفباری سے عام عوام اور مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا

0
0

دو خواتین کو ہوئی سروس کے ذریعے جموں منتقل کیا
ملک شاکر
بانہال// گذشتہ کئی دنوں سے تازہ برفباری سے پیدا شدہ صورت کی وجہ سے خطہ چناب میں خاص طور پر سب ضلع بانہال میں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جہاںحلقہ انتخاب بانہال کے دور دراز علاقوں میں مریضوں کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی دشواریاں پیش آرہی ہیں۔جہاں ایک جانب جموں سرینگر قومی شاہراہ کے بند رہنے کی وجہ سے مسافر درماندہ رہےں تودوسری جانب بانہال بارہمولہ ریل خدمات بھی معتل رہی جس کی وجہ سے سب ضلع ہسپتال بانہال میں دو حاملہ عورتوں کو فوری طور پر علاج و معالجہ کیلئے وادی کشمیر کی طرف روانہ نہ ہونے کی وجہ سے پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا اور اس سلسلہ میںمختلف سیاسی جماعتوں کے لیڈران بھی بے بس دکھائی دئے تو وہیں سابقہ ایم ایل اے بانہال وقار رسول وانی نے انتظامیہ سے رابطہ کر کے سب ضلع ہسپتال بانہال میںزیر علاج دونوں حاملہ خواتین کو ہوائی جہاز کے ذریعے جموں منتقل کروایا۔اس موقع پر وقار رسول وانی نے ریاستی انتظامیہ، ضلع انتظامیہ،تحصیل انتظامیہ اور بانہال کی مقامی رضاکار انہ تنظیموں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس مشکل گھڑی میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔ اس دوران پر آئی جی ٹریفک نے بھی بانہال کا دورہ کیا اور تازہ برفباری سے پیدا شدہ صورت حال کا جائزہ لیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا