پہاڑی علاقوںمیں برفباری اور میدانی علاقوں میں تیز بارشوں نے جہاں عام آدمی کا جینا دشورا بنا دیا ہے وہیں ریاست میں دیگر بنیادی سہولیات کا بھی فقدان پایا جا رہا ہے بالخصوص بجلی ، پانی ، راشن کی عدم دستیابی وغیرہ قابل زکر ہیں ، اس کے علاوہ نقل و حمل کے ذرائع بھی پوری طرح متاثر ہو رہے ہیں کئی گاﺅں شہروں سے کٹ کر رہ چکے ہیں جن میں ریاستی شہراﺅں پر بھاری برفباری اور پسیاں گرنے کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدو رفت بھی متاثر ہو چکی ہے ، تاہم ایسے میں دور دراز اور پسماندہ علاقہ جات میں رہنے والے لوگوں کو اشیاءخوردنی کے لئے بھی کافی پریشان ہو نا پڑ رہا ہے ، جبکہ ا یسے حالات میں ہو نا تو یہ چاہئے تھا کہ انتظامیہ پوری طرح سے متحرک رہے اور عام آدمی کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے اہم اور ضروری اقدامات اُٹھائے ، اور بالخصوص بنیادی سہولیات کی فراہمی کو ہر صورت حال میں یقینی بنائے ، لیکن یہاں تومختلف علاقہ جات سے موصول ہونے والے خبروں کے مطابق اس کے بر عکس دکھائی دے رہا ہے ، ریاست میں موجود گورنر انتظامیہ پوری تیاری کے ساتھ نظر نہیں آرہی ہے جس کا خمیازہ عام آدمی بھگتنے پر مجبور ہے ، لہذا گورنر انتظامیہ کوچاہئے کہ ریاست میں موجود موسمی صورت حال سے نپٹنے کے لئے پوری تیاری کے ساتھ حرکت میں آئے اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ، تاکہ عام آدمی کو پریشان نہ ہونا پڑے ۔