نئے ہندوستان کی تصویر ہندوتوا کی بنیاد پر ہی سیاست چل رہی ہے: محبوبہ مفتی

0
0


یواین آئی

سرینگرپی ڈی پی صدر و سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے دو بڑی قومی سیاسی جماعتوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ اتر پردیش سے لیکر مدھیہ پردیش تک سیاست اب اتنی دھندلی ہو چکی ہے کہ بی جے پی اور کانگریس میں فرق کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے ہندوستان میں اب ہندوتوا کی بنیاد پر ہی سیاست چل رہی ہے۔ محترمہ مفتی نے اپنے دو سلسلہ وار ٹویٹس میں کہا ‘اتر پردیش میں یوگی حکومت نے مظفر نگر فسادات کے ملزمان کے خلاف دائرکیس واپس لئے۔ مدھیہ پردیش میں کانگریس حکومت نے تین افراد کو گائے ذبحہ کرنے کے الزام میں نیشنل سیکورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت گرفتار کیا’۔ انہوں نے کہا ‘اتر پردیش سے لیکر مدھیہ پردیش تک سیاست اب اتنی دھندلی ہو چکی ہے کہ بی جے پی اور کانگریس میں فرق کرنا مشکل ہوگیا ہے۔نئے ہندوستان میں اب ہندوتوا کی بنیاد پر ہی سیاست چل رہی ہے’۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا