اپوزیشن کا ہنگامہ راجیہ سبھا کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی

0
0

یواین آئی

نئی دہلیتیرہ پوائنٹ والے روسٹر سسٹم کو ختم کرنے کے لئے بل لانے کے مطالبہ پر زور دینے کے لئے تمام اپوزیشن اراکین نے آج راجیہ سبھا میں زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان میں کوئی کام کاج نہیں ہوسکا اور کارروائی جمعہ تک کے لئے ملتوی کردی گئی۔ایوان میں اپوزیشن اراکین نے اس معاملے پر ایوان میں بل لانے کا مطالبہ کیا لیکن حکومت نے انہیں کوئی یقین دہانی نہیں کرائی۔ اس وجہ سے لنچ سے پہلے ایوان کی کارروائی دو مرتبہ ملتوی کی گئی ۔ لنچ کے بعد بھی اس معاملے پر اپوزیشن پارٹیوں کے اراکین کی نعرے بازی جاری رہی جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی کل تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔لنچ کے بعد چے ئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے ایوان کی کارروائی شروع کرتے ہوئے صدر کے خطبہ پر شکریہ کی تحریک پر بحث شروع کرنے کے لئے بی جے پی کے بھوپیندر یادو کا نام پکارا تو بی ایس پی ، سماج وادی پارٹی ، ترنمو کانگریس اور راشٹریہ جنتا دل کے اراکین نعرے لگاتے ہوئے چے ئرمین کی نششت کے سامنے آگئے ۔ کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اپنی سیٹوں پر کھڑے ہوگئے ۔ چے ئرمین نے ان سے اپنی سیٹوں پر بیٹھنے او رایوان کی کارروائی چلنے دینے کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا کہ یہ ایوان بالا ہے اور پورا ملک ان کو دیکھ رہا ہے ۔ چے ئرمین نے کہا کہ اراکین کا اس طرح کا رویہ جمہوریت کی توہین ہے ۔ نعرے بازی کرنے والے اراکین پر چے ئرمین کی اپیل کا کوئی اثر نہیں پڑا اور ان کا ہنگامہ جاری رہا اس سے چے ئرمین نے ایوان کی کارروائی کل تک کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔اس سے قبل ایوان کی کارروائی جب صبح شروع ہوئی تو مسٹر نائیڈو نے اراکین سے کہا کہ اب اس اجلاس کے ختم ہونے میں چار دن باقی رہ گئے ہیں کیوں کہ کل پرائیوٹ اراکین کے لئے کام کاج کا دن ہوتا ہے اس لئے صدر کے خطبہ پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے لئے ایوان طے کرے کہ بحث کب شروع ہو اور کتنے دن چلے اور کب جواب دیا جائے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا