نئی دہلی //مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیراعظم نریندرمودی کے پنجاب دورے کے دوران سکیورٹی میں کوتاہی کےلئے کانگریس کو ذمہ دارٹھہراتے ہوئے اس کے سرکردہ قیادت سے ملک سے معافی مانگنے کو کہا ہے۔
وزیراعظم نریندر موید بدھ کو پنجاب کے فیروزپور ضلع میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کےلئے جارہے تھے لیکن راستے میں لوگوں کے ذریعہ احتجاجی مظاہرے اور سڑک جام کرنے کی وجہ سے انہیں اپنا پروگرام منسوخ کرکے واپس لوٹنا پڑا۔
مسٹر شاہ نے وزیراعظم کے دورے کے دوران سکیورٹی میں اس چوک کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے سلسلے وار ٹویٹ کرکے اس کےلئے کانگریس کی سخت تنقیدت کی ہے۔
انہوں نے کہا،’’آج پنجاب میں جو ہوا وہ اس بات کا ٹریلیر ہے کہ کانگریس پارٹی کیسے سوچتی اور کام کرتی ہے۔لوگوں کے ذریعہ باربار نکارے جانے کی وجہ سے یہ پاگل پن کے راستے پر ہے۔ کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں کو آج جو کچھ ہوا س کےلئے ملک سے معافی مانگنی چاہئے۔‘‘
ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا،’’وزارت داخلہ نے پنجاب میں آج ہوئی سکیورٹی چوک کے بارے میں تفصیل سے رپورٹ مانگی ہے۔وزیراعظم کے دورے کے دوران سکیورٹی کے عمل میں اس طرح کی لاپرواہی پوری طرح ناقابل برداشت ہے اور اس معاملے میں جواب دہی طے کی جائے گی۔