پی ڈی پی کے ضلع صدر بارہمولہ مستعفی

0
0

یواین آئی
سری نگر؍؍پی ڈی پی کے ضلع بارہمولہ کے صدر ارشاد رسول کار جمعرات کو پارٹی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوئے۔ارشاد کار نے بتایا ‘میں پی ڈی پی کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہورہاہوں اور میں نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کو اپنا استعفیٰ نامہ روانہ کیا ہے’۔ ارشاد رسول کار سینئر کانگریس لیڈر غلام رسول کار کے فرزند ہیں اور پی ڈی پی کے ضلع بارہمولہ کے صدر اور ضلع بانڈی پورہ کے انچارج صدر تھے۔ قابل ذکر ہے سال گذشتہ کے ماہ جون میں پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت یکایک پاش پاش ہونے کے بعد پی ٖ ڈی پی سے درجن بھر سابق وزرا و لیڈراں مستعفی ہوکر یا تو نیشنل کانفرنس میں شال ہوئے یا پیپلز کانفرنس میں شامل ہوئے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا