انگلینڈ اورویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں (کل) سے شروع ہوگا

0
0

میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے
سینٹ لوسیاانگلینڈ اورویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ (کل)9 سے 13 فروری تک سینٹ لوسیا میں کھیلا جائیگا۔ میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ شیڈو ل کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 9 فروری سے شروع ہوگا۔یاد رہے کہ ویسٹ انڈیز نے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 381 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں انگلینڈ کے خلاف 10 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے انگلینڈ کے خلاف 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا