چرار شریف پولیس اورباشندگان کی مدد سے چار پائی سے ہسپتال پہنچایا
لازوال ڈیسک
چرار شریف // دودکھتوچرار شریف میں ا±س وقت سنسنی پھیل گئی جب گاو¿ں کے ایک انتیس سالہ مکان کی چھت سے برف ہٹانے کے دوران شدید زخمی ہوا چرار شریف پولیس کے مطابق تحصیل چرار شریف سے دور آٹھ کلو میٹر دودکھتو دیہات میں ایک انتیس سالہ شہری نامی گلزار احمد ڈار ولد علی محمد ڈار ا±س وقت سر میں چوٹ لگنے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوا جب وہ اپنے رہائشی مکان کے چھت سے برف ہٹانے میں مصروف تھا تاہم علاقہ میں سخت سردی اور شدید برف بھاری کی وجہ سے مذ کورہ شہری کا توازن کھو گیا اور دومنزلہ مکان سے گر گیا مقامی لوگوں نے پولیس اسٹیشن چرار کومطلع کیا پولیس کی ٹیم جس کی قیادت ایس ایچ او چرار مدثر شفیع کر رہے تھے نے سب انسپیکٹر مشتاق احمد ، پولیس کے اہلکاروں اور مقامی باشندوں کے ہمراہ مذکورہ زخمی شہری کو چار پائی پر ا±ٹھا کر آٹھ کلو میٹر طویل مسافت سے لاکر سب ضلع ہسپتال چرار شریف پہنچایا جہاں سے ابتدائی علاج معالجہ کے بعد مذکورہ شہری کو صورہ میڈیکل انسٹچوٹ منتقل کیا گیا۔