بھیرہ کنڈ کے عبدالقیوم کو بھی انتظامیہ کھنبہ فراہم کرے
ناظم علی خان
مینڈھرمینڈھر کے کئی علاقو ں میں محکمہ بجلی کی حالت خستہ ہے جہاں آج کے ڈیجیٹل انڈیا میں لوگ لکڑیو ں کے کھمبے یا بجلی کی تا ریں درختو ں کے ساتھ لگا کر برقی رو کا فائدہ حاصل کر تے ہوئے موت کو بھی مجبوراً دعوت دے رہے ہیںاورکسی بھی وقت کوئی بڑ احا دثہ ہو سکتا ہے ۔ لیکن محکمہ بجلی کے ملازمین اور اعلی افسر ان اس جانب کوئی بھی دھیان نہیں دے رہے ہیں۔ اس ضمن میںمینڈھر کے علا قہ بھیرہ کنڈ کے مقامی با شندے عبدلقیوم اور دیگرلو گو ں نے بتا یا کہ علا قہ میں لکڑی کی پول لگے ہوئے ہیں ، جبکہ کئی جگہو ں پر بجلی کی تا ریںدرختو ںکے ساتھ لگی ہوئی ہیں ۔ جس کی وجہ سے کبھی بھی کوئی بڑا حا دثہ ہو سکتا ہے ، لیکن محکمہ بجلی کے ملا زمین اور اعلی افسر ان اس کی جانب کوئی بھی توجہ نہیں دے رہے ہیں ۔ انہوں نے بتا یا کہ میں باقاعدہ بجلی کا بل ادا کر تا ہو ں اور میر ے گھر میں لکڑی کا کھنبا لگا ہوا ہے ،میں نے کئی مر تبہ محکمہ بجلی کے اعلی افسر ان اور ملا زمین کو آگا ہ کیا کہ مجھے پکا پول دیا جائے لیکن انہو ں نے ابھی تک کوئی پول نہیں دیا ہے ۔ موصوف نے بتا یا کہ لکڑی کا پول کبھی بھی گر سکتا ہے اور کوئی بڑا حا دثہ ہو سکتا ہے ۔ عبدلقیوم نے محکمہ بجلی کے اعلی افسر ان اور ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ فو ری طور پر لکڑی کے پول کو تبدیل کیا جائے اور وہا ں پر پکا پول لگا ئے جائے ، تا کہ ڈیجیٹل انڈیا کا خواب بھی پورا ہو سکے اور بے وقت حادثے سے بچا جائے ۔