خطہ پیر پنجال میں آثار قدیمہ کا نام و نشان مٹ رہا ہے

0
0

محکمہ آثار قدیمہ اہم اقدامات اٹھائے ،تاکہ نسل نو کو اپنی تاریخی نشانیوں کی جانکاری ملے
ناظم علی خان
مینڈھرخطہ پیر پنجال میں تاریخی مقامات ، عمارات ، نشانات اور دیگر اہم چیزیں جن سے اضلا ع راجو ری اور پونچھ کی تاریخ زندہ تھی کا نام و نشان آہستہ آہستہ مٹتا نظر آرہا ہے ۔ تواریخی عمارتوں ، قلعوں اور دیگر نشانات جو پونچھ اور راجو ری کی تاریخ کو یاد کرنے کےلئے اہم ہیں کی دیکھ ریکھ اور مرمت کا کام کےلئے اگرچہ سرکار نے باضابطہ طور پر ایک محکمہ نامی آثار قدیمہ قائم کیا ہوا ہے تاہم مذکورہ محکمہ کی غفلت شعاری، کام چوری اور اپنے فرض کے تئیں کوتاہی سے ایسی جگہیں اور تواریخی نشانیاں لفت ہونے کی کگار پر پہنچ گئیں ہیں ۔ اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا تاریخی قلعے ، دیواریں ، مقبرے و دیگر جگہیں موجود ہیں اُن کاوجود دھیرے دھیرے مٹتا جارہا ہے ۔لو گوں نے کہا کہ محکمہ کواس حوالے سے نئے سرے سے دور دراز علاقوں میں موجود نشانات کی فہرست بندی کرنی چاہئے اور ان مقامات ، عمارتوں اور نشانیوں کی تجدید و مرمت کرکے ان کو محفوظ کرنے کےلئے اقدامات اُٹھانے چاہئے تاکہ ہماری آنے والی نسلوں کو اپنی تاریخی نشانیوں کی جانکاری ملے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا