دیرینہ مطالبات کیلئے دس فروری کو کیا جائے گا احتجاج :آر کے کلسوترہ

0
0

کہاکنفیڈریشن طویل عرصہ سے مطالبات کے ازالے کیلئے جد و جہد کر رہی ہے
لازوال ڈیسک
جموں آل انڈیا کنفیڈریشن برائے ایس ٹی، ایس سی اور اوبی سی کے ریاستی صدر آر کے کلسوترہ نے پرموشن مین رزرویشن کی بحالی اور طبقات کو مکمل نمائندگی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کنفیڈریشن ایک طویل عرصہ سے پرموشن میں رزرویشن کی بحالی کے ساتھ ساتھ دیگر کئی اہم مسائل کیلئے جد و جہد کر رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ہم نے ریاستی گورنر کو بھی کئی یاداشت پیش کی ہیں مگر ابھی تک کچھ نہ ہوا ۔کلسوترہ نے کہا کہ اس سلسلہ میں کنفیڈریشن نے یہ فیصلہ لیا ہئے کہ دسفروری کو امبیڈکر چوک ریل ہیڈ کمپلکس میں ایک احتجاج کیا جائے ۔اس موقع پر چوہدری مشتاق بڈگامی ریاستی نائب صدر، امر ناتھ بھگت ، موہندر کامر،شام بھسین و دیگران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا