مچیل یاترا کیلئے دی جانی والی ہیلی کاپٹر سروس نے ’غنڈہ ٹیکس ‘لاگو کیا

0
0

ادھمپور کے ڈبڑ چوک میں متعلقہ کمپنی کے خلاف احتجاج
ونے شرما

ادھمپور//آج یہاں کانگریس کے سینئر لیڈر سمیت مگوترہ طرف گول مارکیٹ ڈببڑ چوک پر ہیرٹیج اےویشن پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی کے خلاف زوردار مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں ان کے ساتھ کافی تعداد میں لوگ موجود رہے مگوترہ نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے چنڈی ماتا کی یاترا جو گلاب گڑھ سے شروع ہوکر مچےل تک چلتی ہے جہاں پر چنڈی ماتا کا مندر ہے اور اس سفر میں ہمارے ریاست سے ہی نہیں بلکہ دہلی ،ہریانہ اور ہماچل سے بھی شر دھالوں پہنچتے ہیں اور لوگ اس سفر میں پیدل بھی جاتے ہیں اور بہت سے لوگ ہیلی کاپٹر کی خدمت بھی لیتے ہیں اس وقت ہیلی کاپٹر کی جو کمپنی پرائیویٹ کمپنی جس کو اس بار ٹینڈر ملا ہے انہوں نے اس بار شردھالوو¿ں پر ایک غنڈہ ٹیکس کا فرمان کیا ہے جس میں شردھالوو¿ں کو 80 کلو وزن تک ٹکٹ کا کرایہ ہی دینا ہوگا جبکہ 80 کلو وزن سے زیادہ جس شر دھالوں کا وزن ہوگام اس کو 150 فی کلو وزن کے حساب سے دینا ہوگا۔ یہ سیاہ قانون پورے ہندوستان میں کہیں بھی نہیں ہے ہمارے یہاں ہیلی کاپٹر سروس ماتا ویشنو دیوی کے لئے بھی لگائی گئی ہے وہیں دوسری طرف بابا امرناتھ برفانی غار کی طرف بھی لگائی گئی ہے وہاں پر بھی ایسا قانون نہیں ہے صرف مچےل سفر کے شردھالوو¿ں پر یہ قانون کس کے کہنے پر لگایا گیا ہے یا پھر اس کمپنی نے کتنی موٹی رقم کس کو دی ہے کہ ذرا لوگوں کو لوٹا جائے ۔یہ ہم مطالبہ کرتے ہیں گورنر سے کہ جیسا کہ آپ باتیں کرتے ہیں کہ کرپشن ختم کرنی ہے سب سے پہلے جو بھی کرپٹ آدمی اس میں شامل ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے اور شردھالوو¿ں کے اوپر سے یہ، ٹیکس ہٹایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا