موٹر ویکل ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کرائسٹ سکول پونچھ میں مصوری مقابلے کا کیا گیا اہتمام

0
0

سید نیاز شاہ
پونچھ// موٹر ویکل ڈیپارٹمنٹ ا ور فوج کی جانب سے سڑک تحفظ ہفتے کے مناسبت سے ضلع میں مختلف پروگرام کروائے جا رہے ہیں جہاں آج تحصیل منڈی میں بیداری کیمپ لگایا گیا وہیں کرائسٹ اسکول پونچھ میں ایک ڈرائنگ کمپٹیشن کا اہتمام کیا گیا اس کمپٹیشن میں 50 سے زائد طالب علم نے شمولیت کی اس مناسبت سے نوڈل افسر انجینئر ظہور احمد تانترے نے بتایا کے روڈ سیفٹی کی مناسبت سے مختلف پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں اور اسی حوالے سے آج ہم نے کرائسٹ سکول پونچھ میں یہ مصوری مقابلہ کروایا ہم سکول بچوں کے ذریعے لوگوں تک جانکاری پہنچانا چاہتے ہیں کہ وہ سڑک پر چلتے وقت کیا کیا طریقہ کار اپنائیں انہوں نے کہا نہ صرف اس وقت شہر پونچھ اور اس کے مضافات میں یہ ایکٹیویٹیز چل رہی ہیں بلکہ ضلع بھر میں ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کو جانکار بنانے کے ساتھ ساتھ عام لوگوں کو بھی جان کار بنایا جارہا ہے خاص طور سے دو پہیہ گاڑیاں چلانے والوں کو ہیلمٹ کے استعمال کرنے اور تمام ضروری کاغذات اپنے پاس رکھنے کی ہدایات بھی دی جا رہی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا