ممتا بنرجی کا دھرنا ختم کرنے کا اعلان

0
0

کہاسپریم کورٹ کے فیصلے سے ہماری اخلاقی جیت ہوئی
یواین آئی

کلکتہ ؍؍وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج شام ’’آئین بچاؤ‘‘کے دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔سی بی آئی کے ذریعہ کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار کو گرفتار کرنے کی کوششوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے اتوار کی رات سے دھرم تلہ کے میٹرو چینل پر دھرنے پر بیٹھی ہوئی ہیں۔سپریم کورٹ نے آج سی بی آئی کی عرضی پر فیصلہ سناتے ہوئے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ وہ کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار کو گرفتار نہیں کرسکتی ہے۔ساتھ ہی عدالت نے راجیو کمار کو ہدایت دی کہ وہ جانچ ایجنسی کے ساتھ تعاون کریں اور پوچھ تاچھ کریں۔اتوار کی شام کلکتہ پولس کمشنر راجیو کمار کے گھر پر سی بی آئی کے افسران نے اچانک دھوا بول دیا تھا اس کے بعد سے ہی کلکتہ پولس اور سی بی آئی آمنے سامنے ہوگئی۔سی بی آئی کے پانچ افسران کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔ممتا بنرجی کھل کر راجیو کمار کی حمایت میں سامنے آگئیں۔اس سے قبل دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے وزیرا علیٰ چندر بابو نائیڈو نے کہا کہ ’’پولس کمشنر کو گرفتار کرنے کا مطلب یہ ہے کہ آپ انہیں کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ملک میں صورت حال انتہائی خراب ہیں، ممتا بنرجی نے جو کچھ کیا ہے وہ کوئی نہیں کرسکتا ہے۔نائیڈو نے کہا کہ اگر کوئی مرکزی حکومت کے خلاف آواز بلند کرتا ہے تو اسے جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔ملک میں ا یمرجنسی کی جیسی صورت حال ہے۔ہم سب ممتا بنرجی کے ساتھ ہیں۔ہم سب مل کر ہندوستان کو بچائیں گے اور جمہوریت اور وفاق کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گی۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے دھرنے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے ہماری اخلاقی جیت ہوئی ہے، عدالت نے پولس کمشنر کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ہم نے کبھی بھی جانچ کمیٹی کے سامنے راجیو کمار کے پیش ہونے کی مخالفت نہیں کی ہے۔مگر سی بی آئی ریاست کو نظر انداز کرکے راجیو کمار کو گرفتار کرنے کی کوشش کررہی تھی۔اس لیے ہم نے آواز بلند کی۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہندوستان کے آئین کو بچانے کیلئے ہماری جد و جہد جاری رہے گی۔وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ مرکزی حکومت تمام جانچ ایجنسیوں کو کنٹرول کرلیا ہے۔اب ریاست کے ایجنسی کو بھی کنٹرول کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ممتا بنرجی نے وزیرا عظم نریندر مودی کو گجرات لوٹ جانے کو کہتے ہوئے کہاکہ 2001سے 2014تک مودی نے شخصی حکومت چلائی ہے۔مگر مرکز میں ایسانہیں ہوگا۔وزیرا علیٰ نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ مثبت ہے۔اگلے ہفتے ہم اس مسئلے کو دہلی تک لے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا