یو این آئی
اسلام آباد پاکستانی سلامتی فورس نے قبائلی ضلع جنوبی وزیرستان ضلع میں تین طالبان کو ہلاک کردیا۔فوج نے ایک بیان جاری کرکے پیر کے دن یہ اطلاع دی۔بیان میں بتایا گیا ہے کہ سلامتی فورس نے جنوب۔ مغربی بلوچستان صوبہ کی سرحد پر جنوبی وزیرستان میں دہشت گردانہ ٹھکانے پر پیر کے دن دیر شام یہ خفیہ مہم چلایا تھا۔بیان کے مطابق مہم کے دوران سلامتی فورس کو دیکھ کر دہشت گردوں نے گولی باری شروع کردی اور پہاڑی علاقوں کی جانب فرار ہوگئے ۔ سلامتی فورس نے دہشت گردوں کا پیچھا کیا اور پھر گولہ باری کے بعد تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ بیاں کے مطابق دہشت گردوں کے پاس سے ہتھ گولے ، مواصلاتی آلات، مشین گن اور مقامی کرنسی برآمد کئے گئے ہیں۔بیان کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت کی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ پاکستان فوج ‘رد الفساد’ کے تحت دہشت گردوں کے خلاف مہم چلارہی ہے ۔