یو این آئی
نئی دہلی حکومت نے رواں مالی سال کے لئے 1،98،831.36 کروڑ روپے کے تیسرے ضمنی مطالبات زر آج پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں پیش کیے ۔لوک سبھا میں وزیر خزانہ پیوش گوئل اور راجیہ سبھا میں وزیر مملکت پی رادھا کرشنن نے ضمنی مطالبات زر سے متعلق بیان متعلقہ ایوانوں کے ٹیبل پر رکھا۔ ان میں 72 مطالبات زر اور چھ مطالبات تصرف ہیں۔کل 1،98،831.36 کروڑ روپے کے ضمنی مطالبات میں نقد اخراجات کے لئے 51،433.28 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں جبکہ 1،47،396.87 کروڑ روپے وزارتوں اور مختلف محکموں کی بچت یا اضافی آمدنی سے فراہم کرنے کی تجویز ہے ۔ اس میں سب سے زیادہ 1،06،594.12 کروڑ روپے وزارت خزانہ کو قرضوں کی ادائیگی کیلئے دیئے جانے ہیں۔ اس کے علاوہ وزارت کو سود کی ادائیگی کے لئے بھی 9،196.65 کروڑ روپے کی رقم مطلوب ہے ۔ کل 4،500 کروڑ روپے کے مطالبا ت زر مالیاتی خدمات کے محکمہ کے لئے اور 3،800.84 کروڑ روپے کی مانگ ریاستوں کو دینے کے لئے کی گئی ہے ۔ وزارت خزانہ کے بعد وزارت زراعت کے لئے سب سے زیادہ گرانٹ کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ زراعت کوآپریٹیو اور کسان بہبودی محکمہ کے لئے 19،387.02 کروڑ روپے اور گلے ، ڈیری اور ماہی پروری کے محکمہ کے لئے 201.17 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔ تیسرے بیچ کے ضمنی مطالبات زر میں سے روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی وے کی وزارت کو 9،683.50 کروڑ روپے ، ہا¶سنگ اور شہری غربت کے خاتمے کی وزارت کو 8،235.02 کروڑ روپے ، پینے کے پانی اور حفظان صحت کی وزارت کو 5،391.34 کروڑ روپے اور صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کو 4،891.44 کروڑ روپے ملنے ہیں۔یو این آئی