بھاجپا عوام کو ایک ترقی یافتہ ریاست دینا چاہتی ہے:پریا سیٹھی
لازوال ویب ڈیسک
جموںنظر انداز ہوئی ثقافتی ورثہ سائٹوںاور جموں میں مندروں کی بحالی اور ترقی کیلئے سابق وزیر و ترجمان پریا سیٹھی نےپارٹی کے دیگر کارکنان کے ہمراہ جموں مشرق کے جولاکھا محلہ میں دورہ کیا اور بیس لاکھ روپئے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پارک اور راستے کے کام کا آغاز کیا ۔واضح رہے یہ اسی لاکھ روپئے پر مشتمل یہ دوسرے فیز کا پروجیکٹ ہے ۔اس موقع پر پریا سیٹھی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہاں پر ترقی ہونے کے بعد مندروں کے گرد و نواح آباد علاقہ جات میں مقامی عوام خوب آئے گی ۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا ریاستی عوام کو ایک ترقی یافتہ ریاست دینا چاہتی ہے اور عوامی فلاح کیلئے ریاست کی ترقی کرنا چاہتی ہے۔ اس موقع پر بھاجپا کے کئی اہم لیڈران و کارکان موجود تھے ۔