لازوال ڈیسک
جموں//نہرو یووا کیندر ادھم پور نے کھون اور رام نگر میں نیبر ہڈ یوتھ پارلیمنٹ پروگراموں کا انعقاد کیا۔ ان تقریبات کا مقصد مرکزی حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا تھا۔ نیز نوجوانوں کو رضاکارانہ جذبے کی حمایت کرنے کی ترغیب دیناتھا۔وہیں کھون میں وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی جوہی پٹھانیا مہمان خصوصی تھیں جبکہ ڈی ڈی سی مول راج رام نگر میں مہمان خصوصی تھے اور ضلع یوتھ آفیسر، نہرو یووا کیندر ادھم پور م خوشحال گپتا نے دونوں مقامات پر پروگرام کی صدارت کی۔اس موقع پر خوشحال گپتا نے مہمانوں کا خیرمقدم کیا اور اس طرح کی تقریبات کے انعقاد کے مقاصد پر بات کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت کی ضرورت ہے کہ نوجوانوں کو حکومت کی طرف سے کئے جانے والے مختلف اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔تاہم مختلف محکموں کے ریسورس پرسنز نے بیداری لیکچر دیے جن میں خاص طور پر فٹ انڈیا، زرعی اسکیموں، خود انحصا بھارت ابھیان اور کلین انڈیا پر توجہ دی گئی۔اسی طرح رام نگر میں منعقدہ تقریب میں ایم سی چیرمین بینتی دیوی، ایم سی کے وائس چیرمین و دیگران موجود تھے۔