ڈی ڈی کونسلر بشیر احمد رونیال وکئی معززشخصیات کی موجودگی میں پروقارتقریب منعقد
لازوال ڈیسک
رام بن ؍؍ضلع رام بن تحصیل پوگل پرستان مشتاق پوگل اپر پوگل سے تعلق رکھنے مشہور و معروف پوگل زبان کے نامور قلم کار صاحب تنصیف عبدلعزیز مشتاق نے اپنی کتاب تحریک و تواریخ بزم و ادب کتاب آج پوگل اڈے میں ڈی ڈی کونسلر بشیر احمد رونیال ،عبدلخالق گنائی اور پوگل کے معزز شخصیات کے سامنے رسم رونمائی انجام پائی۔جو کتاب لگ بھگ 580 صفات پر مشتمل ہے اس کتاب کا نصاب پوگلی زبان ہے ۔عبدلعزیز مشتاق اور علاقہ پوگل کے لوگوں نے ڈی ڈی کونسلر بشیر احمد رونیال سے مطالبہ کیا کہ اس کتاب کو مستقبل میں نصاب میں شامل کیا جانا چاہیے کیونکہ علاقہ پوگل ہی نہیں البتہ پوگلی زبان بولنے والے تمام لوگوں کے لیے بہترین مواد سے مالا مال ہے ۔اس کتاب کو عبدلعزیز پوگلی نے گزشتہ لاک ڈاون میں نے بنائے تھی ۔عبدالعزیز مشتاق کی ان خدمات کو لوگوں بہت زیادہ پزیرائی کئی گئی اور اس کتاب کو انمول خزانے سے تشبی دی ۔عبدلعزیز مشتاق نے اپنی 80 سالہ عمر میں اپنے قابلیت اور فن کمال سے اس کتاب کی ترویج کئی ہے ۔اس خوبصورت محفل میں پوگل کے گرد ونواح کے لوگوں نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر لوگوں نے اس عظیم اسکالر کو دل کی عمیق گہرایوں مبارک باد پیش کئی اور اللہ تعالیٰ سے دست اے بدعا کی کہ اللہ تعالیٰ انھیں مزید لکھنے توفیق اور سدا خدمت ِ خلق کرتے رہے۔