ایل جی منوج سنہا کی آمد سے قبل پونچھ انتظامیہ متحرک

0
0

شہر خاص کے بازار و گرد و نواح کے علاقوں کی صفائی شروع
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی آمد سے قبل پونچھ میں تیاریوں کی ایک جھلک تب دیکھنے کو ملی جب محکمہ میونسپلٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی سرپرستی میں محکمہ میونسپلٹی کی ایک ٹیم نے بازار کا معائینہ کیا جس میں انہوں نے بازار میں لگی ریڑھیاں ہٹائیں اور نالیوں کے اوپر ڈالے گئے سلیب بھی اکھاڑ پھینکنے اور بازار اور اس کے گرد و نواح کی نالیوں کی صفائی شروع کردی۔وہیں چیف ایگزیکٹیو آفیسر نے ریڑھی والوں سے اور دوکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ شہر کو صاف رکھنے میں ہمارا تعاون کریں اور مستقبل میں بیچ بازار ریڑھیاں لگانے سے پرہیز کریں تاکہ ہمیں سختی نہ کرنی پڑے۔جہاں ایک طرف دوکانداروں نے ان کے صفائی کے کام سراہا اور ان کے نرم دل رویے کی تعریف کی تو وہیں عوامی حلقوں سے یہ بات بھی اجاگر ہونے لگی کہ اس طرح سے پونچھ کی صفائی اگر بارہ ماہ ہوتی رہے تو کبھی بھی پونچھ میں گندگی نہ ہو۔اس کے علاوہ لوگوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جموں و کشمیر میں بیروزگاری کی شرح فیصد میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہوتا جارہا ہے گاؤں دیہات سے لوگ روزگار کی تلاش میں ہجرت کر کے شہر کی جانب آ رہے ہیں لیکن وہاں بھی انہیں صفائی کے نام پر کوڑے کچرے کی طرح صاف کر دیا جاتا ہے اور ریڑھی، پھڑی والوں پر کئی سالوں سے پیلا پنجا چلایا جا رہا ہے جو بیروزگاری کو کم کرنے کے بجائے بیروزگاروں کو کم کرنے اور انہیں دن بدن بیروزگار کرنے کی سمت میں کام کیا جارہا ہے اور یو ٹی میں بیروزگاری کی شرح فیصد میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔وہاں کے کچھ مقامی لوگوں نے پونچھ کی ضلع انتظامیہ سے ریڑھی والوں کے لیے کوئی مستقل جگہ تلاش کر انہیں وہاں پر ریڑھیاں اور پھڑیاں کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے جس سے وہ بھی اپنے بال بچوں کا پیٹ بھر سکیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا