پروفیسر اکبر مسعود نے نوجوانوں کی شخصیت کی نشوونما میں کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی
لازوال ڈیسک
راجوری؍؍ ڈائریکٹوریٹ آف فزیکل ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی نے یونیورسٹی کے 18ویں یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر وائس چانسلر الیون اور ڈینز الیون کے درمیان ٹینس بال کرکٹ میچ کا انعقاد کیا۔ اس موقع پروائس چانسلر الیون نے میچ 04 وکٹوں سے جیت لیا۔وہیں پہلے کھیلنے والی ڈینز الیون نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 40 رنز بنائے اور ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دوسری ٹیم نے ہدف 04 وکٹوں پر پورا کر لیا۔اس موقع پر پروفیسر اکبر مسعود وائس چانسلر مہمان خصوصی تھے۔وہیں پروفیسر اکبر مسعود نے تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں ٹیموں کی کھیلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے پر تعریف کی اور نوجوانوں کی شخصیت کی نشوونما اور ان کے مستقبل کو سنوارنے میں کھیلوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پروفیسر اقبال پرویز ڈین اکیڈمک افیئرز،پروفیسر جی ایم ملک ڈین ایجوکیشن، پروفیسر آصف حسین ڈین ایس او ای ٹی، محمد اسحاق رجسٹرار، محمد راشد چودھری او ایس ڈی اسپورٹس، سنیت گپتا جوائنٹ رجسٹرار و دیگران موجود تھے ۔