ادبی مرکز کمراز کی سرپرستی میں رحمتِ عالم کلچرل فورم اجس بانڈی پورہ کی شاندار ادبی تقریب

0
0

جمیل انصاری
بانڈی پورہ؍؍اجس بانڈی پورہ میں آج ادبی مرکز کمراز کی سرپرستی میں رحمت عالم کلچرل فورم اجس کی جانب سے سعید جعفر الدین بخاری میموریل پبلک اسکول اجس میں ایک روزہ ادبی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسمیں شمالی کشمیر کے اطراف واکناف سے آے ہوے ادیبوں اور شاعروں نے شرکت کی۔ تقریب پر عبدالرشید اجسی کے شعری مجموعے ’’ہِجرْک نار ‘‘ کی بھی رسمِ رونمائی انجام دی گئی۔مزکورہ مجموعے سے متعلق جناب شہباز ہاکباری نے ایک مْفصل اور مدلل مقالہ پڑھا۔تقریب کی صدارت ادبی مرکز کمراز کے صدر جناب محمد امین بٹ صاحب نے کی۔ انکے ساتھ ایوانِ صدارت میں مرکز کے جنرل سیکریٹری جناب شبنم تلگامی،شہباز ہاکباری، جوہر رمضان اور چیرمین جعفر الدین میموریل پبلک اسکول جناب ممتاز احمد راتھر صاحب بھی شامل رہے۔تقریب کے آخر پر ایک صوفی مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا۔مشاعرے میں جن شعرا ء نے حصہ لیا انمیں غلام رسول اجسی،بشیر چنپزپوری، فاطمہ بشیر، ماسٹر عبدالعزیز میر،محمد منور پروانہ،غلام حسن ڈار بیکس، رشید اجسی،نور الدین سادوناری،ریاض ہاکباری،محمد اکبر مسکین،غلام محمد سادوناری،محمد مقبول مدونی،شاہ نسیمہ خاتون،منظور سادوناری،مشتاق احمد بٹ، نبہڈار سادوناری، محمد شفیع وگے، جوہر رمضان اور شہباز ہاکباری شامل ہیں۔صدرِ محفل جناب محمد امین بٹ صاحب نے اپنے صدارتی خطبے میں کہا کہ کشمیری صوفی شاعری ہمارا ایک بیش قیمت اثاثہ ہے اور ایسی تقریبات کے انعقاد سے ہم اس صنف کی اچھی خاصی آبیاری کرسکتے ہیں۔انہوں نے رحمتِ عالم کلچرل فورم کے زعما ء کا تقریب کی میزبانی کرنے کیلیے شکریہ ادا کیا۔تقریب کی نظامت کے فرائض عاشق یوسف نے انجام دئے۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا