بائولیوں کے آس پاس صفائی کر کے قدرتی آبی ذخائر کو قابل استعمال بنایا
لازوال ڈیسک
رام نگر؍؍کلین انڈیا مہم کے تحت چلائی جانے والی سرگرمیوں کے سلسلے میں، این ایس ایس یونٹ جی ڈی سی رام نگر نے تحصیل رام نگر کے مختلف دیہات میں قدرتی آبی ذخائر ‘باؤلی’ کی دو روزہ صفائی اور بحالی مہم کا انعقاد کیا۔واضح رہے بائولیوںکو پینے اور گھریلو مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن بائولیوں کے گرد پانی جمع ہونے کی وجہ سے حالیہ برسوں میں اس کا استعمال کم ہونا شروع ہو گیا ہے۔ پانی کے قدرتی ذرائع کو محفوظ کرنے کے لیے، این ایس ایس کے رضاکاروں نے بائولیوں کے ارد گرد موجود فضلہ کو صاف کیا تاکہ اس کے پانی کو مستقبل میں مناسب طریقے سے استعمال کیا جا سکے۔ وہیںتمام سرگرمیاں کووڈ19 پروٹوکول پر عمل کرتے ہوئے کی گئیں۔ وہیںفضلہ یا کوڑا کرکٹ کو کوڑے دان میں پھینکا گیا اور بائولیوں کے گرد و نواح کے علاقے کو صاف پانی سے دھویا گیا۔اس مہم کے تحت وارڈ نمبر 10، گاؤں تھپلال، گاؤں گھورڑی، گاؤں جندرئی وغیرہ میں پانی کے ذخائر کی صفائی کی گئی۔