ریاست کا درجہ، خصوصی حیثیت اور 370 کی حمایت میں جموں بند کا دیا انتباہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍مشن اسٹیٹ ہڈ اور جموں ویسٹ اسمبلی موومنٹ کے صدر سنیل ڈمپل نے یہاں جموں میں ایک ریلی میں پانچ اگست 2019 سے پہلے کی جموں و کشمیر ریاست کا مطالبہ کیا۔اس ضمن میں انہوں نے ریاست کا درجہ، خصوصی حیثیت اور 370 کی حمایت میںجموں بند کا انتباہ دیا۔اس دوران ریلی میں شریک لوگوں نے لداخ کے عوام کے مطالبات کی بھی حمائت کی ۔مظاہرین سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے سنیل ڈمپل نے الزام لگایا کہ پی ایم مودی اوروزیر داخلہ امیت شاہ جموں، کشمیر اور لداخ کے لوگوں کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کے لیے پارلیمنٹ میں دی گئی اپنی تمام یقین دہانیوں سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ڈمپل نے کہا کہ ہم جموں، لداخ، کشمیر، پی او کے گلگت بلتستان کو ہندوستانی آئین کے تحت متحد کرنے کی مکمل حمایت کریں گے اور یہ ہمارا آئینی حق ہے۔انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے بھی اپیل کی کہ وہ جموں و کشمیر ریاست اور 370 کی جلد بحالی کے لئے مشن سٹیٹ ہڈ روڈ میپ پر آئیں۔