لداخ میں این ایچ ایم ملازمین کا مطالبات کو لیکر احتجاج جاری
لازوال ڈیسک
لداخآل این ایچ ایم یونین کرگل لداخ کے بینر تلے این ایچ ایم ملازمین نے یہاں انقلاب منزل کرگل میں منفی پندرہ اشاریہ درجہ حرارت کے دوران اپنی مانگوں کو لیکر ایک احتجاج کیا ۔واضح رہے گزشتہ اکیس ایام سے یہ ملازمین اپنی مانگوں کو لیکر مظاہرے کر رہے ہیںجس کی وجہ سے ضلع ہسپتال میں کوفی دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ان دقتوں کے ازالے کیلئے فیلڈ اسٹاف کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں جبکہ ان کے مطالبات میں مستقلی، برابری، سماجی تحفظ فوائد،ساتواں پے کمیشن ،ٹرانسفر پالیسی وغیرہ شامل ہیں۔اس موقع پر یہ بی طے پایا گیا کہ احتجاج کے اس سلسلے میں ضلع کرگل کے ملازمین بھی اپنا پورا تعاون دیں گے ۔