ریاسی کے مہور میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس منعقد

0
0

سبز زعفرانی اتحاد کے دوران پہاڑی علاقہ جات کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑا:ملک
لازوال ڈیسک
ریاسیجموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر عبدالغنی ملک نے پی ڈی پی بھاجپا اتحاد کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس دور میں سب سے زیادہ نقصان پہاڑی علاقہ جات کی عوام کو اٹھانا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی حالت اور ضروریات زندگی کی عدم دستیابی نے عوامی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے اور گلاب گڑھ حلقہ انتخاب میں اس سردی کے موسم میں بھی عوام بجلی اور پانی کے حالات سے دو چار ہے۔واضح رہے موصوف نے ان باتوں کا اظہار یہاں ریاسی کے مہور علاقہ میں پارٹی کارکنان سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ملک نے اس موقع پر نیشنل کانفرنس کے دور اقتدار میں اٹھائے گئے اقدامات پر بات کرتے ہوئے کہا سبز زعفرانی اتحاد کے دوران کئی اہم لائحہ عمل کو ختم کر دیا ہے۔انہوں ن ے اس ضمن میں انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ برف باری کے دوران ہوئے نقصانات کی بحالی کی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا