میں وادی کشمیر میں ہونے والے مظالم کا عینی شاہد ہوں: جے رام

0
0

زیادتیوں کی وجہ سے انہیں اپنی کروڑوں کی جائیداد راتوں رات چھوڑ کر بھاگنا پڑا اور وہ فٹ پاتھ پر آگئے
یواین آئی

نئی دہلی؍؍شملہ؍؍ہماچل پردیش کے وزیر اعلی جے رام ٹھاکر نے کہا کہ وہ خود وادی کشمیر میں کشمیری پنڈتوں پر ہونے والے مظالم کے عینی شاہد ہیں جب وہ چار سال سے جموں و کشمیر میں تنظیم کے لیے کام کر رہے تھے۔وادی سے کشمیری پنڈتوں کی ہجرت پر بننے والی فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کے حوالے سے مسٹر ٹھاکر نے جمعرات کو ایک بیان میں کہا کہ یہ حقائق پر مبنی فلم ہے، جو کشمیری پنڈتوں کے دکھ درد کو بیان کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے خود دیکھا ہے کہ کشمیر میں کشمیری پنڈت مارے جا رہے ہیں۔ زیادتیوں کی وجہ سے انہیں اپنی کروڑوں کی جائیداد راتوں رات چھوڑ کر بھاگنا پڑا اور وہ فٹ پاتھ پر آگئے۔ یہ بہت تکلیف دہ دور تھا۔انہوں نے کہا کہ اس بات کا تصور نہیں کیا جا سکتا کہ اپنے ہی ملک میں ایک شہری کو گھر چھوڑ کر مہاجر کی طرح زندگی گزارنی پڑے۔مسٹر ٹھاکر نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے ابھی تک یہ فلم نہیں دیکھی ہے لیکن جہاں تک وہ اس فلم کے جذبات کو جانتے اور سمجھتے ہیں، ان کے مطابق لوگوں کو معلوم ہو گا کہ کشمیری پنڈتوں کے ساتھ کیا ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اداکار انوپم کھیر سے شملہ میں اس وقت بات چیت ہوئی جب فلم بن رہی تھی۔فلم ’دی کشمیر فائلز‘ دیکھنے کی اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اس فلم کو ضرور دیکھیں تاکہ آنے والے وقت میں ملک میں ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔واضح رہے کہ ہماچل پردیش ان ریاستوں میں شامل ہے جہاں حکومت نے اس فلم کو ٹیکس فری اعلان کردیا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا