بی ایس ایف نے پاکستانی شہری کورینجرز کے حوالے کیا

0
0

یواین آئی

جالندھر؍؍بارڈرسیکورٹی فورس نے فیروزپور سیکٹر سے گرفتارکئے گئے ایک پاکستانی شہری کو بدھ کے روز پاک رینجرز کے حوالے کردیا۔بی ایس ایف فیروزپور سیکٹر کے چاک وچوبند جوانوں نے سات ستمبرکو پاکستان کی جانب سے ہندوستانی سرحد میں آئے ایک شہری کوحراست میں لیا، جو غیرشعوری طورپر بین الاقوامی سرحد عبورکرکے ہندوستانی علاقے میں آگیا تھا۔ بی ایس ایف نے پاکستانی رینجرز سے رابطہ کیا اورانسانیت کی بنیاد پر آج صبح پاکستانی شہری کو رینجرز کے حوالے کردیا۔رواں سال، بی ایس ایف، پنجاب فرنٹیئر کے ذریعہ ہمدردی کے طورپر 10 پاکستانی شہریوں کوپاکستان رینجرز کے حوالے کیا جاچکا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا