مغل روڈ پر برف ہٹانے کا کام شروع

0
0

پونچھ کی جانب سے30 کلو میٹر شاہراہ مغل سے برف ہٹالی گئی
آکاش ملک
سرنکوٹ؍؍ پونچھ اور شوپیاں اضلاع کے دونوں اطراف سے تاریخی مغل روڈ پر برف صاف کرنے کا کام اس سال ٹریفک کی نقل و حرکت کو منظم کرنے کے لیے شروع ہے ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس سال کم برف باری کی وجہ سے پونچھ راجوری اضلاع کو وادی کشمیر سے جوڑنے والے مغل روڈ پر مکمل طور برف ہٹانیکا کام پچھلے سالوں کے مقابلے بہت پہلے شروع کر دیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ شوپیاں (کشمیر) کی طرف سے برف صاف کرنے کا کام بھی شروع ہے جبکہ ایگزیکٹیو انجینئر پونچھ ڈویژن کے مطابق پونچھ کی طرف سے بھی برف ہٹانے کا عمل جاری ہے ۔ پونچھ کی طرف سے اب تک 30 کلومیٹر سڑک کو صاف کیا جا چکا ہے، جس کا کام تقریباً ایک ہفتہ قبل شروع کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کئی مشینیں کام پر لگی ہوئی ہیں کیونکہ کچھ حصوں میں برفانی تودے گر چکے ہیں۔ اگر موسم ٹھیک رہا تو 15 اپریل تک سڑک مکمل طور پر صاف ہو جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا