کہا بھاجپا دیواروں پر خطاطی کرنے سے گریز کرے
لازوال ویب ڈیسک
جموںجموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے یہاں حلقہ انتخاب نگروٹہ کے پونتھال علاقہ میں پارٹی کارکنان سے ایک اجلاس کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھاجپا نے جموں کی عوام کیلئے مشکلات لائیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ بھاجپا کے وزراءنے اقتدار میں آتے ہی علاقہ کے مسائل سے نظریں دور کر لی۔رانا نے اس موقع پر بھاجپا سے سوالیہ انداز میں کہا کہ بھاجپا نے مرکز میں پانچ سال کے قریب حکومت کی اور ریاست میں تین سال اقتدار میں رہی تو جموں کی عوام کیلئے کیا کیا ۔موصوف نے مزید کہا کہ بھاجہا اس وقت خاموش ہو جاتی ہے جب عوام جموں کی ترقی کے متعلق سوال کرتی ہے ۔رانا نے مزید کہا کہ بھاجپا جموں میں تنہا کھڑی ہے اور عوام کو خود کے تحفظ کیلئے ہوشیار رہنا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ بھاجپا دیواروں پر خطاطی کرنے سے گریز کرے۔اس موقع پر کئی لوگوں نے پارٹی میں شمولیت اختیار کی جن میں کرنیل سنگھ، راجندر کمار، راکیش کمار،اجے کمار، پرتاک سنگھ، سوہن سنگھ، بلوان سنگھ، کلدیپ سنگھ، رومیش سنگھ، کبلا سنگھ، پریم سنگھ، سونیل سنگھ، اومکار سنگھ ، مکھن سنگھ و دیگران شامل ہیں جنکا رانا نے جماعت میں خیر مقدم کیا اور پارٹی کی بنیادی سطح پر مضبوطی کی امید جتائی ۔علاوہ ازیں تقریب میں رمیشور دت، اومکار سنگھ، موہن لال، ، رگھوبیر سنگھ، موہن سنگھ،ہر دیو سنگھ، بلدیو سنگھ، موہندر سنگھ و دیگران موجود تھے۔