سرپنچ ارشاد بی بی کی قیادت میں اہم تقریب کا انعقاد،جسمانی ناخیز افراد کو معذوری کی اسناد تقسیم کی گئیں

0
0

بی ایم او ڈاکٹر راکیش منگوترا نے آیوشمان بھارت کارڈز پر زور دیتے ہوئے صحت کی مختلف اسکیموں سے واقف کروایا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍پنچایت گھر چواہدی میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کا اہتمام سرپنچ پنچایت چواہدی ارشاد بی بی اور مختلف پنچوں نے کیا۔اس تقریب میں بی ایم او سب ضلع ہسپتال بشنہ ڈاکٹر راکیش منگوترا، زیڈ ایم او این ٹی پی ایچ سی چواہدی ڈاکٹر ارپنا شرما نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں سینئر فارماسسٹ آر کے مگوترا اس تقریب میں شامل ہوئے۔واضح رہے اس تقریب کا بنیادی مقصد متاثرہ مقامی آبادی میں معذوری کے سرٹیفکیٹ تقسیم کرنا تھا جو بی ایم او کی کوششوں سے ایس ڈی ایچ بشنہ میں بنائے گئے تھے۔ اس کے بعد بی ایم او ڈاکٹر راکیش منگوترا نے جمع ہونے والی مقامی آبادی کو لیکچر دیا اور انہیں آیوشمان بھارت کارڈز پر زور دیتے ہوئے صحت کی مختلف اسکیموں سے واقف کروایا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا