سرحد ی علاقہ جات میںزندہ ما رٹر شیل کی وجہ سے موت کے سائے میں جیتے ہیں لوگ
ناظم علی خان
پونچھ پڑوسی ملک پا کستا ن کی جانب سے رہا ئشی علاقوں میں داغے گے ما رٹر شیل ابھی بھی کئی علاقو ں میں زند ہ پڑ ئے ہوئے ہیں جو کبھی بھی کسی زندگی کو خاموش کرنے میں اپنے زندہ ہونے کا ثبوت دے سکتے ہیں جس کی وجہ سے سر حدی علاقو ں میں بسنے والے لو گ ہر روز مو ت کے سائے میں جیتے ہیں ۔ جبکہ کئی شیل لو گو ں کے گھرو ں میں بھی پڑ ئے ہوئے ہیںلیکن فو ج اور سول انتظامیہ کی جانب سے کسی نے بھی ان کو بلاسٹ کرنے کے لئے سر حدی علاقو ں کا رخ نہیں کیا ہے جس کی وجہ سے عوام نے پولیس اور سیول انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ ابھی بھی ہما رے گھرو ں میں زندہ ما رٹر شیل پڑ ئے ہوئے ہیں لیکن اس وقت تک انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی افراد نے ان کو بلاسٹ کر نے کی زحمت گو ارہ نہیں کی ۔ انہو ں نے بتا یا کہ ابھی تک کوئی بھی افراد ان کو دیکھنے کےلئے بھی نہیں آیا ہے ،۔اس ضمن میں چھجلہ پتری کے مقامی با شندے محمد عظریف نے بتا یا کہ ایک ہفتہ قبل علا قہ میں پا کستا نی کی جانب سے زور دار گو لہ با ری کی گئی تھی جس دوران درجن کے قریب ما رٹر رہا شی علاقو ں میںداغے گئے تاہم خوش قسمتی رہی تھی کہ کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ایک ما رٹر شیل میر ے گھر میں پڑا ہوا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی بھی افسر یا کو ئی دیگر اہلکار اس کو دیکھنے کےلئے نہیں آیا ہے ۔ انہو ں نے بتا یا کہ میر ے گھر میں چھو ٹے بچے ہیں جو دن بھر گھر میں کھیلتے رہتے ہیں اور اگر کوئی حا دثہ ہو گیا تو اس کی ذمہ داری تحصیل و ضلع انتظامیہ پر عائد ہوگی ۔ انہو ں نے ضلع و تحصیل انتظامیہ سے اپیل کی کہ فو ری طور پر علا قہ میں جو زندہ شیل پڑئے ہوئے ہیں ان کو بلا سٹ کیا جا ئے تا کہ کو ئی بڑا حا دثہ نہ ہو ۔ اس ضمن میں جب ایس ڈی پی او مینڈھر نیرج پڈیار سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی نے ااطلا ع نہیں دی تھی ابھی تک اور آج اپ نے بتا یا میں فو ری طور پر ایک ٹیم علا قہ میں بھیج رہا ہو ں اور حا لا ت کا جا ئزہ لینے کے بعد ہم فو ج کی مدد سے زندہ ما رٹر شیل کو بلا سٹ کر دیا جائے گا۔