والی بال اور کبڈی کی آٹھ آٹھ ٹیموں نے لیا حصہ،آج ہونگے فائنل مقابلے
سیدبشارت حسین
پونچھسرحدی ضلع پونچھ کے مضافاتی علاقہ کھنیتر میں نہرو یووا کیندر کے بینر تلے کھیل مقابلے جاری ہیں جس کے چلتے یہاں نہرو یووا کیندر کی جانب سے نوجوانوں میں کھیل کے رحجان کو مزید تقویت فراہم کرنے کیلئے والی بال اور کبڈی کے میچ کروائے گئے ۔واضح رہے ان مقابلہ جات کے پہلے روز دوردراز کے کئی گاﺅں سے کبڈی اور والی بال کی ٹیموں نے شرکت کی اور دیر شام تک سیمی فائنل مقابلے جاری رہے جبکہ ان مقابلہ جات کے فائنل مقابلے آج کروائے جائیں گے۔اس دوران علاقہ کے معززین کے ساتھ ساتھ این وائی کے سے شمیم، سرفراز احمد، غازی اعجازاور روبینہ شامل ہوئے ۔علاوہ ازیں ایک بڑی تعداد میں تماشاہیوں نے بھی شرکت کی۔