یواین آئی
سرینگر؍؍کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر ضلع انتظامیہ رام بن نے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ڈرائیوروں ومسافروں کے کووڈ ٹیسٹ کرانے کے احکامات جاری کئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’سری نگر جموں شاہراہ پر سفر کر رہے مسافروں اور ڈرائیوروں کے رپیڈ ٹیسٹ کرانے کی خاطرسبھی انتظامات مکمل کئے گئے ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ ’اس سلسلے میں بانہال قاضی گنڈ ٹنل سے سفر کرنے والے سبھی گاڑیوں کے ڈرائیوروں اور مسافروں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کی خاطر متعلقین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں‘۔سرکاری ذرائع کے مطابق ڈرائیوروں و مسافروں کو اس سلسلے میں طبی عملے کے ساتھ اپنا بھر پور تعاون فراہم کرنا چاہئے۔بتا دیں کہ جموں وکشمیر میں پچھلے ایک ہفتے کے دوران کووڈ کے یومیہ کیسز لگاتار بڑھ رہے ہیں جس کے پیش نظر صوبائی انتظامیہ جموں نے نہ صرف رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا بلکہ شام کے بعد تقریبات کے انعقاد پر بھی پابندی عائد کی ہیں۔