چیف سیکریٹری سے یکساں بحالی کی پالیسی جلد لانے کی اپیل بھی کی
لازوال ڈیسک
جموں؍؍چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز جموں نے جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری ارون مہتا سے اپیل کی کہ وہ سمارٹ سٹی پروجیکٹ سے متاثر ہونے والوں کی راحت اور بحالی کے لیے یکساں پالیسی بنائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کوئی بھی ذی روح پریشان نہ ہو۔اس موقع پرصدر ارون گپتا کی قیادت میںانیل گپتا، سینئر نائب صدر ،راجیو گپتا، جونیئر نائب صدر، گورو گپتا، سیکرٹری جنرل، راجیش گپتا، سکریٹری اور راجیش گپتا، خزانچی نییہاں سول سکریٹریٹ میں چیف سکریٹری سے ملاقات کی۔وہیںچیف سیکرٹری کو مطالبات کی یادداشت بھی پیش کی گئی۔دریں اثناء سی سی آئی کے ممبران اور چیف سیکریٹری کے درمیان بات چیت کا حصہ بننے والے مطالبات اور مسائل میں جموں و کشمیر میں زمین کی اقسام کی از سر نو وضاحت کرنا شامل ہے کیونکہ جموں میں بڑے ٹکڑوں کو ریونیو ڈپارٹمنٹ کی طرف سے "غیر ممکن کھڈ” قرار دیا گیا ہے اور رجسٹریشن اور تعمیراتی سرگرمیاں ان زمینوں پر روک دی گئی ہیں اس لیے رائج پالیسی پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ سے متاثر ہونے والوں کی بحالی، جے ڈی اے اور ہاؤسنگ بورڈ کی جانب سے مزید کمرشل/رہائشی مقامات کی تخلیق کی ضرورت ہے کیونکہ یہ عمل تعطل کا شکار ہے۔اس موقع پر تاجروں کے متعلق کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔