پنجاب میں وزراء نے اپنے قلمدان سنبھالے

0
0

یواین آئی

چنڈی گڑھ؍؍پنجاب میں وزراء نے اپنے اپنے محکموں کا کام سنبھال لیا ہے۔ وزیر اعلی بھگونت مان کے پاس انتظامی اصلاحات،شہری ہوابازی، جنرل ایڈمنسٹریشن، داخلی امور و انصاف، پرسونل، ویجیلنس، تعمیرات رہائش و شہری ترقیات، بلدیات، صنعت و کامرس، زراعت و بہبود کسان، باغبانی، زمین و تحفظ آب، فوڈ پروسیسنگ ، سرمایہ کاری کا فروغ، سائنس ٹیکنالوجی وماحولیات، پارلیمانی امور، انتخابات، شکایات کا ازالہ،مجاہدین آزادی ، تکنیکی تعلیم اور صنعتی تربیت، روزگار پیدا واری اور تربیت، مزدوری، پرنٹنگ اورا سٹیشنری، بہبود دفاعی خدمات ، انتظامی اصلاحات، نئے اور قابل تجدید ذرائع، محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے محکمے ہوں گے۔۔ اگر کوئی محکمہ کسی وزیر کو نہیں سونپا گیا تو اس کی ذمہ داری بھی وزیر اعلیٰ کے پاس ہوگی۔ہرپال سنگھ چیمہ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ انہیں فنانس، منصوبہ بندی، پروگرام کا نفاذ، ا?بکاری و محصولات اور امداد باہمی محکموں کی کمان دی گئی ہے۔ڈاکٹر بلجیت کور کو سماجی انصاف، تفویض اختیارات اور اقلیت و سماجی تحفظ، خواتین اور بچوں کی ترقی کے قلمدان دیے گئے ہیں۔ ہربھجن سنگھ کو محکمہ تعمیرات عامہ اور بجلی کا چارج دیا گیا ہے۔ڈاکٹر وجے سنگلا کو صحت اور خاندانی بہبود ،طبی تعلیم اور تحقیق کے محکمے سونپے گئے ہیں۔ جبکہ لال چند کو خوراک،عوامی نظام تقسیم و امور صارفین، جنگلات و جنگلی حیات کا محکمہ دیا گیا ہے۔گرمیت سنگھ میت کوا سکول ایجوکیشن، اسپورٹس اینڈ نوجوان خدمات اور اعلی تعلیم کا محکمہ الاٹ کیا گیا ہے۔کلدیپ سنگھ دھالیوال کو دیہی ترقی اور پنچایتوں، مویشی پروری، ماہی پروری اور ڈیری کی ترقی اور سمندر پار ہندوستانی امور کے قلمدان دیے گئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا