محکمہ باغبانی نے کشتواڑ میں کیا خصوصی جانکاری کیمپ کا انعقاد

0
0

ضلع کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے 300 کے قریب کسانوں نے لیا حصہ
محمد اشفاق
کشتواڑ؍؍کشتواڑ قصبہ میں واقع ٹی آر سی میں محکمہ باغبانی کی جانب سے ایک خصوصی جانکاری کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس کیمپ میں ضلع کشتواڑ کے مختلف مقامات سے تعلق رکھنے والے لگ بھگ 300 باغبانوں نے حصہ لیا۔ضلع ترقیاتی چیرمین پوجا ٹھاکر نے اس کیمپ کا افتتاح کیا، اس وہاں مختلف اسٹال بھی سجائے گئے تھے ، اور وہاں موجود عہدیداران نے ان اسٹالوں اک جائزہ لیا۔اس موقع پر حاضرین کو باغبانی اور میواہ باغات کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر نے حاضرین کو محکمہ باغبانی کی جانب سے چلائی جا رہی مختلف اسکیموں کے متعلق جانکاری فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ، باغبانی کے ذریعہ معشیت کو بڑھاوا دینے کے متعلق بھی جانکاری فراہم کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا