مونٹ لٹیرا ذی اسکول ترور نے منایا دوسرا یوم تاسیس

0
0

معاشرے کی پر امن ترقی کیلئے خواتین کو با اختیار بنانے کی ضرورت:رانا
لازوال ویب ڈیسک
جموںجموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر دویندر سنگھ رانا نے یہاں مونٹ لٹیرا ذی اسکول ترور کے دوسرے یوم تاسیس کے موقع پر معاشرے کی پر امن ترقی کیلئے خواتین کو با اختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے گزشتہ ایک دہائی میں کاوشیں کی گئی ہیں اور مزید کرنے کی ضرورت ہے۔موصوف نے مزید کہا کہ دوشیزاﺅں اور خواتین کی تعلیم ،صحت اور ان کے مستقبل کی جانب خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔رانا نے یہاں تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کی سراہنا کی اور کہا کہ اسکول طلاب کی منزل بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔واضح رہے اس موقع پر جے کے پی ایس۔ایس ایس پی۔سی آئی ڈی جموں رندیپ کمار نے بطور صدر محفل شرکت کی جبکہ ببیلا رکوال جے کے اے ایس ڈائریکٹر پھول بانی نے بطور مہمان ذی وقار تقریب میں شرکت کی ۔علاوہ ازیں تقریب میں ڈاکٹر اے کے کپور ،پی بی کپور، جسوندر کور، کرن راجپوت و دیگران نے شمولیت کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا