منڈی تا چنڈک سڑک وبال جان ٹھیکیداروں کے سامنے انتظامیہ بے بس

0
0

چار سالوں سے تشنہ تعمیر کئی مرکزی ،ریاستی وزرہ کا گزر بھی بے سود:عوام
ریاض ملک

منڈی؍؍منڈی تا چنڈک سڑک جس کو کشادگی کے بہانے سے گزشتہ تین چار سالوں سے راہگیروں مسافروں کو سخت پریشان کر کے ان کے صبر کا امتحان لیاجارہے۔ اور یہاں تک کہ اس سڑک کو تعمیر کرنے والے ٹھیکدار یا کمپنی کے سامنے ضلع انتظامیہ بے بس نظر آرہی ہے۔ اگر چہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے تمام تر ترقیاتی کاموں کو ترجیح بنیادوں پر مکمل کرنے کے سختی احکام جاری کئے ہیں۔وہیں منڈی تا چنڈک سڑک پر یہ حکم نامہ بے اثر لگ رہاہے۔ منڈی سیکلو، کھڑیاں، ساتھرہ ،چکراڑا ،تمبرہ ،چکترو،چنڈک،وغیرہ میں خستہ حال سڑک سے سخت پریشانیاں درپیش ہیں۔ یوں لگتاہے کہ اس منڈی لورن ساوجیاں ترچھل مرنوٹ بائیلہ راجپورہ وغیرہ کی عوام کو جان بوجھ کر سزا دی جارہی ہے۔ گزشتہ دنوں مرکزی وزیر کی آمد پر ایک دودن مزدور لگاکر کھڈے بھروادئے تھے۔ اب جب وہ منڈی سے واپس چلاگیا۔واپس کھڈے پڑ گئے۔جگہ جگہ کنکرہ بجری ریت وغیرہ ریاستوں بکھری پڑی ہے۔ جس کی وجہ سے اے روز حادثے ہورہے ہیں۔ آنے جانے والوں کو دھول اور گارے کی وجہ سے لت پت ہوکر گاڑیاں چلانی پڑتی ہیں۔ اس حوالے سے کئی لوگوں نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوے ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد اس سڑک کی حالت زار پر توجہ دیں اور اس کی تعمیر کو مکمل کرنے کے لئے ٹھیکیدار یا پھر کمپنی کو سخت نوٹس جاری کرکے کام مکمل کروایا جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا